نگراں وفاقی وزیر اطلاعات سے سندھ کے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات کی ملاقات

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

کراچی۔ 18 جنوری (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے ملاقات کی ۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان قریبی تعاون، عام انتخابات کے انتظامات، صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے نگراں وفاقی وزیر کو صوبہ میں انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عام انتخابات کے لئے ضروری فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں اورامن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس مو قع پر نگراں وفاقی وزیر اطلا عا ت مر تضی سولنگی نے کہا کہ صوبہ سندھ کو پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ اس مو قع پر سیکرٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد سلیم خان بھی مو جو د تھے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More