نادرا کا مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم، اس پلیٹ فارم پر درج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا، نادرا حکام

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم کر دیا ہے ، اس پلیٹ فارم پر درج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا ۔

نادرا حکام کے مطابق ہماری خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو، آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائیں یا ہیلپ لائن پر کال کریں ، نادرا شکایت کا ازالہ کر ے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مستعد عملہ چوبیس گھنٹے آپ کی خدمت کے لئے حاضر لے ۔ شکایت درج کرانے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے خود آپ سے رابطہ کریں گے اور فوری طور پر یا زیادہ سے زیادہ 7 دن کے اندر آپ کا مسئلہ حل کریں گے۔

شہری اپنی شکایات نادارا کے ویب پورٹل:http://complaints.nadra.gov.pk،چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن:051-111786100 اور پاکستانی موبائل صارفین کے لئے:1777 پر کرسکتے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More