صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کردی ہے۔

مدت میں توسیع کا اطلاق 18 جنوری 2024سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعیناتی تک ہوگا۔صدر مملکت نے مدت میں توسیع آئین کے آرٹیکل 197 کے تحت کی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More