پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر آئی پی پی میں شامل ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

پیپلزپارٹی کا جیالا پارٹی چھوڑ کراستحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گیا، پی پی 228 سے ٹکٹ ہولڈر ارشد شاہ بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد شاہ بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی اوران کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما مہر اشرف سیال کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے ارشد بخاری کو پارٹی مفلر پہنایا اور آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم عام انتخابات میں جیت کر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمات کریں گےلوگ جو ق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، جلد ہی ہمارا قافلہ ایک تناور درخت بن جائے گا۔

گزشتہ روز استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو پی پی 149 سے بھی بڑی حمایت مل گئی تھی۔ لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 149 سے آزاد الیکشن لڑنے والے امیدوار حاجی شفیق ملک نے آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی سے ملاقات کی تھی

تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے 25عہدیدار آئی پی پی میں شامل ہو گئے

اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے صدرعبدالعلیم خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ علاقے کی تاجربرادری نے بھی عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا تھا۔

آئی پی پی کو پی پی 149 میں بڑی کامیابی مل گئی

آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی نے سیاسی و سماجی شخصیات کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور عبدالعلیم خان کی کامیابی ہی اس علاقے کے عوام کی آواز ہے،کاروباری برادری کی حمایت پر شکرگزار ہیں،توقعات پر پورا اتریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More