عوام چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے بنائے گئے جعلی وٹس ایپ اکائونٹس اور ان کے ذریعے پھیلائے گئے جعلی پیغامات و مطالبات سے ہوشیار رہیں، انہیں یکسر نظرانداز کریں، ترجمان الیکشن کمیشن

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر عوام پر زور دیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے بنائے گئے ان جعلی وٹس ایپ اکائونٹس اور ان کے ذریعے پھیلائے گئے جعلی پیغامات و مطالبات سے ہوشیار رہیں اور انہیں یکسر نظرانداز کریں۔

جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے جعلی وٹس ایپ اکائونٹس کےاستعمال کے مزید واقعات سامنےآئے ہیں ،

عوام سے ایک دفعہ پھر گزار ش ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے بنائے گئے ان جعلی وٹس ایپ اکائونٹس اور ان کے ذریعے پھیلائے گئے جعلی پیغامات و مطالبات سے ہوشیار رہیں اور انہیں یکسر نظرانداز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More