چیئرمین سینیٹ کی “مرگ بر سرمچار” کو کامیابی سے انجام دینے پر مسلح افواج کو مبارکباد

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن ’’مرگ بر سرمچار‘‘ کو کامیابی سے انجام دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سےجاری بیان کے مطابق محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ آپریشن پاکستان کی مسلح افواج کی مثالی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے لیکن اس عزم کو کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے۔ آپریشن ’’مرگ بر سرمچار‘‘ کی کامیابی دشمن قوتوں کےلئے ایک پیغام ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم پاکستانی مسلح افواج کی لگن اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔پاکستانی افواج ملک کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ یہ آپریشن پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے انکے غیر متزلزل عزم کا بھی اظہار کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More