چینی صدر کی فیلکس شیسکیڈی کو جمہوریہ کانگو کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

بیجنگ۔18جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے فیلکس شیسکیڈی کو جمہوریہ کانگو کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق انہوں نے جمہوریہ کانگو کو روایتی دوست ملک اور چین کا ایک جامع سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کےجمہوریہ کانگو کے صدر کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، جامع سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے مفہوم کو تقویت دینے اور چین۔ڈی آر کانگو تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

جمہوریہ کانگو میں گزشتہ سال 20دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں فیلکس شیسکیڈی ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے ۔ وہ 20 دوسری مدت کے لئے اپنے عہدہ صدارت کا حلف 20 جنوری کو اٹھائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More