پی ایس ڈی پی میں ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 20 ارب 89کروڑ 50لاکھ روپے جاری ،9 ارب 4کروڑ خرچ کئے جا چکے ہیں،وزارت منصوبہ بندی

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 20 ارب 89کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے جن میں سے9 ارب 4کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ترقیاتی کاموں کےلئے 59ارب 70 کروڑروپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 20 ارب 89کروڑ 50لاکھ روپے جاری جبکہ 9 ارب 4 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More