لاہور۔18جنوری (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید337گیس کنکشن منقطع اور 4.47 ملین سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ترجمان سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 11کنکشن منقطع کیے،اس کے علاوہ گیس چوروں کے خلاف 1 ایف آئی آر درج کروائی اور 5 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 52کنکشنز جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 3.5لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 30کنکشن منقطع کئے جبکہ 30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 29گیس کنکشن منقطع کیے مزید گیس چوروں کے خلاف 1 ایف آئی آر درج کر کے 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے،سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 97کنکشن منقطع کیے اور 30لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے,مزید گیس چوروں کے خلاف5ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں،ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 49گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 16کنکشن منقطع کیے اور 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 14کنکشنز منقطع کیے گئے اور 30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔