نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے دوران نگران وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم نے اس دوران پاک سعودی عرب قریبی برادانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران سے کشیدگی ، مغربی سمت سے آنیوالی تمام پروازوں کی مانیٹرنگ شروع

خیال رہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اس وقت ڈیووس کے دورے پر موجود ہیں جہاں ورلڈ اکنامک فورم پر انکی سائیڈ لائنز ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد نگراں وزیرِ اعظم نے دورۂ ڈیووس مختصر کر دیا ہے۔

مختصر دورے کے بعد اب وزیر اعظم آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More