آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی ، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

ایڈیلیڈ۔18جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف فتح کے لئے ایڈیلیڈ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی ، میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ مشکلات کا شکارویسٹ انڈین ٹیم نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالئے اور اس کو میزبان ٹیم کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 22 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی ابھی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کی پہلی اننگز کے سکور 188 رنز کے جواب میں 95 رنز کی برتری کے ساتھ 283 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔ ٹراوس ہیڈ 119 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نے پانچ ،کیمارروئچ اورجسٹن گریوز نے دو، دو جبکہ الزاری جوزف نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کےابتدائی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 59 رنز 2کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو عثمان خواجہ 30 اور کیمرون گرین 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ۔

کیمرون گرین 14 رنز بناکر الزاری جوزف کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،عثمان خواجہ 45،رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،مچل مارش 5،ایلکس کیری 15،مچل سٹارک 10 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔ اس موقع پر ٹراوس ہیڈ کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 119 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،نیتھن لیون آسٹریلیا کے نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،کپتان پیٹ کمنز آسٹریلیا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔جوش ہیزل ووڈ بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔

آسٹریلوی ٹیم مہمان ٹیم کی اننگز کے سکور 188 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 95 رنز کی برتری کے ساتھ 283 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،شمر جوزف نے پانچ ،کیمارروئچ اورجسٹن گریوز نے دو، دو جبکہ الزاری جوزف نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مایوس کن انداز میں کیا اور میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالئے اور اس کو آسٹریلوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 22 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

ٹیگینرائن چندر پال صفر،کپتان کریگ براتھویٹ1،ایلک ایتھنیز صفر،کیویم ہوج 3،کرک میکنزی26 اورجسٹن گریوز 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔جوشوا ڈا سلوا17 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگےہیں۔ ویسٹ انڈیز کو آسٹریلوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 22 رنز کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سےعمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزل ووڈ نے چار جبکہ کیمرون گرین اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More