کویت میں نئی حکومت کی تشکیل کا شاہی فرمان جاری

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

کویت سٹی۔18جنوری (اے پی پی):امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئی حکومت کی تشکیل کا شاہی فرمان جاری کردیا۔

اردو نیوز کے مطابق شاہی فرمان کے مطابق شیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم نئی حکومت کی سربراہی کریں گے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے دستور کے مطابق ملک کے امیر نے کابینہ اور حکومت کے سربراہ کا تعین کیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق فہد یوسف الصباح نائب وزیر اعظم اور قائم مقام وزیر داخلہ ہوں گے۔

ڈاکٹر عمار العتیقی وزیر تیل، عبد الرحمن بداح المطیری وزیر اطلاعات، ڈاکٹر احمد عبد الوہاب العوضی وزیر صحت، عبد اللہ علی عبد اللہ الیحیا وزیر خارجہ اور عبد اللہ حمد الجوعات وزیر تجارت ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More