سعودی عرب کی شہریوں اور مقیم افراد کو پر ہجوم مقامات پر ماسک استعمال کرنے کی ہدایت

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

ریاض۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں صحت عامہ کے ادارے وقایہ نےکورونا وائرس اور متعدی بیماریوں سے بچائو کے لئے شہریوں اور مقیم افراد کو پر ہجوم مقامات پر ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

اردو نیوز کے مطابق وقایہ نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ شہری اور مقیم افرادسانس کی بیماریوں سے بچنے کے لئےکے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر رش والے مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں جس سے نہ صرف وہ خود بیماری سے محفوظ رہیں گے بلکہ دیگر افراد بھی اس بیماری سے بچیں گے۔

سعودی عرب کی شہریوں اور مقیم افراد کو پر ہجوم مقامات پر ماسک استعمال کرنے کی ہدایتقبل ازیں سعودی وزارت صحت نے بیان میں کہا تھا کہ ڈیولپ کورونا ویکسین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ وزارت صحت کی درجہ بندی کے مطابق حاملہ خواتین، 50 برس سے زیادہ عمر کے افراد ، طبی اداروں میں کام کرنے والا وہ عملہ جن کا تعلق براہ راست مریضوں سے رہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More