جاپان میں مقامی موتیوں کی نیلامی جاری،قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

ٹوکیو۔18جنوری (اے پی پی):جاپان میں نیلامی کے دوران مقامی موتیوں کی قیمتیں بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔ این یچ کے ،کے مطابق جاپان کے شہر میئے میں ہونے والی ایک نیلامی کے دوران مقامی موتیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

خریداروں نے پچھلے سال کے مقابلے میں درجہ اول کے نمونوں کے لیے تقریباً 50 فیصد زیادہ ادائیگی کی ۔ منگل سے شروع ہونے والی 11 روزہ نیلامی کے دوران ایک ٹن موتی فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

جاپانی علاقے اِسے شیما سے نکالے گئے اعلیٰ درجے کے موتیوں کی فی 3.75 گرام اوسط قیمت تقریباً 33 ہزار ین یا تقریباً 224 ڈالر رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More