جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان کی مشترکہ مشقیں مکمل

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

سیئول ۔18جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان نے جزیرہ نما کوریا کے جنوب میں مشترکہ بحری مشقیں مکمل کر لیں ۔ ٹی آر ٹی کے مطابق جنوبی کوریا کے چیف آف جنرل کے سٹاف دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی جزیرے جیجو کے قریب امریکا اور جاپان کے ساتھ مشترکہ عسکری بحری مشقیں کی گئی ہیں۔

مشقوں میں امریکا کے طیارہ بردار جنگی بحری جہاز یو ایس ایس کارل ونسن سمیت 3 ممالک کے 9 جنگی بحری جہازوں نے شرکت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں میں شامل ممالک کا ہدف شمالی کوریا کی طرف سے جوہری، میزائل اور بحری خطرات کے پیش نظر جوابی کارروائی کی اہلیت کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ 3روزہ مشقیں 15 جنوری کو شروع کی گئی تھیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More