برطانوی ولی عہد کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد دو ہفتے تک ہسپتال میں رہیں گی

اے پی پی  |  Jan 18, 2024

لندن ۔18جنوری (اے پی پی):برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ پرنسیس آف ویلز کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد دو ہفتے تک ہسپتال میں رہیں گی۔کینسنگٹن پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنسیس آف ویلز کامیاب سرجری کے بعد 10 سے 14 یوم تک ہسپتال میں ہی رہیں گی تاہم اس کے بعد ان کے کئ ماہ تک شاہی فرائض دوبارہ شروع کرنے کا امکان نہیں ہے۔

محل نےکیت مڈلٹن کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ظاہر کیں لیکن واضح کیا کہ یہ کینسر سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پرنس آف ویلز بھی اہلیہ کے ہسپتال سےڈسچارج ہونے تک کوئی سرکاری ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے۔ وہ اس وقت بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور بچے معمول کے مطابق سکول جا رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More