افغانستان کے راشد خان غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ سے آؤٹ

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

افغانستان کے راشد خان غیر معینہ مدت کے لئے کرکٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور انہوں نے آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔

اس حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا تھا کہ راشد خان کی واپسی کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا، ان کی کمر کی تکلیف کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی پاکستان کو بدترین شکست

جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ وہ ایک موثر ترین کھلاڑی ہیں، ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہوں، راشد خان کی سرجری ہوئی ہے، واپسی میں جلدی کی ضرورت نہیں۔

افغانستان ٹیم کے کوچ نے کہا کہ وہ ٹیم کے ساتھ ہیں اور بڑی محنت کر رہے ہیں، راشد خان کے ابھی مزید چیک اپ ہونے ہیں جس کے لیے وقت لیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ راشد خان پی ایس ایل 9 کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں، وہ پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More