واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان، عراق اور شام پر ایران کی جانب سے حملوں کی شدید مذمت کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے پاکستان، عراق اور شام پر ایران کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران نے اپنے تین ہمسایہ ممالک کی خودمختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے اور ایران کی وجہ سے ہی امریکی فوج عراق میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اسراٸیل کی حمایت کر کے اپنے قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچاٸے، ایران
واضح رہے کہ پاکستان، عراق اور شام پر حملوں سے متعلق ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف حملے کیے گئے تھے۔
دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو ایرانی ہم منصب کی فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز کارروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے اور اسی کے پیش نظر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امارات ایئر لائن کا رواں سال 6 براعظموں سے 5 ہزار افراد بھرتی کرنے کا اعلان
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ایرانی کا حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے دو طرفہ باہمی تعلقات کی روح کے بھی منافی ہے۔
نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی خطے کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے اور اس لعنت سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔