آج فیک نیوز جمہوریت اور صحافت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام سے جعلی ہدایت نامہ تراشنے اور پھیلانے کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر کو بنایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آج فیک نیوز جمہوریت اور صحافت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام سے جعلی ہدایت نامہ تراشنے اور پھیلانے کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم انتخابات کے قریب جا رہے ہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے بڑھ رہے ہیں، آج وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام سے ایک جعلی ہدایت نامہ تراشا گیا اور اسے پھیلایا گیا، اب چیف الیکشن کمشنر کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فیک نیوز جمہوریت اور صحافت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز بھی شیئر کی جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکائونٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، عوام سے گذارش ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے بنائے گئے ان جعلی واٹس ایپ اکائونٹس اور ان کے ذریعے سے پھیلائے گئے جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہتے ہوئے اسے نظر انداز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More