حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر 2023میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں22.67 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر 2023میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں22.67 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا،نومبر 2023میں یہ منافع 13 فیصد تھا۔دسمبر میں ہونے والے 22.67 فیصد اضافے سے آئی ٹی کی برآمدات کا حجم بڑھ کر 303 ملین ڈالرز ہوگیا۔

وزارت آئی ٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 50 فیصد ڈالرز رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم، فری لانسرز کیلئے سہولیات برآمدات میں اضافہ کےبنیادی عوامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کیلئے وزیر اعظم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اہم کردار ادا کیا جس پر ان کے خصوصی طور پرشکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کا مقصد آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اور ملکی معیشت کو استحکام دینا ہے،

یہ تو ابھی آغاز ہے، جلد ان پالیسیوں کی بدولت بڑے نتائج سامنے آئیں گے جس سے آئی ٹی مصنوعات کیلئے مقرر کیا گیا10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نےاپنی اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔

آئی ٹی ایکسپورٹ کے حوالے سے نجی تنظیم پاشا کے چیئرمین زوہیب خان نے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ پر نگران وزیر آئی ٹی، ایس آئی ایف سی، آئی ٹی انڈسٹری کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More