نگران وزیرِ اعظم سے ڈیووس میں کوکاکولا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی ملاقات ، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

ڈیووس۔17جنوری (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ڈیووس میں کوکاکولا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیمز کوئنسی نے ملاقات کی اور پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام اور اس کے اقدامات کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے فراہم کردہ سازگار ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِاعظم نے پاکستان میں حکومت کی جانب سے کاروبار و سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

وزیرِاعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام اور اس کے اقدامات کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے فراہم کئے گئے سازگار ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More