خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا غیرملکی سرمایہ کاروں کی اعتماد سازی میں اہم کردار ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پاتھ فائنڈرز بریک فاسٹ کی تقریب میں شرکاء کے سوال کا جواب

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

ڈیووس۔17جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ایس آئی ایف سی کا غیرملکی سرمایہ کاروں کی اعتماد سازی میں اہم کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں اجلاس کے موقع پر پاتھ فائنڈرز بریک فاسٹ کی تقریب میں شرکاء کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر اس تقریب کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، پاک فوج سمیت حکومت کے تمام ادارے اس کا حصہ ہیں، پاک فوج غیرملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ سمیت دیگر امور میں معاونت فراہم کر رہی ہے، ایس آئی ایف سی کا غیرملکی سرمایہ کاروں کی اعتماد سازی میں اہم کردار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More