نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈے کروو کی ملا قات، تجارت، سرمایہ کاری، بین الاقوامی نقل و حرکت و نقل مکانی اور اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

ڈیووس۔17جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کے بیلجیئم کے ہم منصب الیگزینڈر ڈے کروو نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعلقات پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، بین الاقوامی نقل و حرکت و نقل مکانی اور اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بیلجیئم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈے کروو نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلجیئم کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعلقات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان اعلیٰ سطحی بات چیت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، بین الاقوامی نقل و حرکت و نقل مکانی اور اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات میں بین الاقوامی و علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More