ہم نیوز | Jan 17, 2024
پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔
پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطح تبادلوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام دورے ملتوی کردیئے ہیں ، پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی دوروں کو روکا جار ہا ہے۔
ایران کے پاکستان کیلئےسفیر جو اس وقت ایران میں ہی ہیں انکو پاکستان نہ آنے کا کہہ دیا گیا ہے،پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوگی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More