ٹیکنالوجی شعبے میں خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی نمو

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ٹیکنالوجی شعبے میں خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نصف میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2023 تک کی مدت میں ٹیکنالوجی شعبہ میں خدمات کی برآمدات کا حجم 1.455 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس شعبے کی برآمدات کا حجم 1.335 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دسمبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 303 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 247 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 17 فیصد کی نمو ہوئی ۔ نومبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 259 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں بڑھ کر 303 ملین ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 3.766 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 3.870 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More