ہائیکورٹ کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے سکول ،کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنانے کا حکم

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

لاہور۔17جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے سکول ،کالجز کی چھتوں پر بھی پودے اور گارڈن بنانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے عدالتی احکامات کی عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی۔ تحریری حکم نامہ میں بتایا گیا کہ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیسکو اہلکاروں نے درخت کاٹے جس پر پی ایچ اے نے لیسکو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 114 یونٹس نے آلودگی پھیلانے کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق 89 انڈسٹری یونٹس نے بیان حلفی جمع کرایا جبکہ 24 انڈسٹری یونٹس تاحال سیل ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیس میں ہارون فاروق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی تھی جس میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More