تیسرا ٹی ٹوئنٹی: اعظم خان کی انٹری پر ریسلر بِگ شو کا گانا، ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈیونڈن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹر اعظم خان کی انٹری کے دوران ریسلر بِگ شو کا گانا چل گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جونہی اعظم خان بیٹنگ کے لیے پچ پر آرہے ہوتے ہیں۔ اس دوران میدان پر انٹری کے وقت انتظامیہ نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا بجا ڈالا۔

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی پاکستان کو بدترین شکست

یہ واقعہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا جب اعظم خان بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے۔ گراؤنڈ انتظامیہ کے اس عمل پر کئی کرکٹ شائقین بھی برہم نظر آرہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا جائے جو ‘بوڈی شیمنگ’ کے زمرے میں آتا ہے۔

Pathetic from the hosts to play The Big Show's entrance music when Azam Khan came out to bat. @TheRealPCB should take it up with @BLACKCAPS 👎🏼👎🏼👎🏼 #NZvsPAK pic.twitter.com/sT2mxV7fog

— Farid Khan (@_FaridKhan) January 17, 2024

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More