سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہو گا ، ماہرین فلکیات

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

سعودی عرب میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہو گا۔ ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 10 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا کہ ماہ رمضان 26 سال کے بعد سرما کے موسم میں آ رہا ہے۔ 2031 تک رمضان المبارک سرما میں اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آیا کرے گا۔

متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ قبل ہی رمضان اور عیدالفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات بھی مختلف ہوتے ہیں، رواں سال روزے کا دورانیہ 12 سے لیکر سے 17 گھنٹے سے زائد تک ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب اور مصر میں ممکنہ طورپر روزے کا دورانیہ مقامات کے لحاظ سے 13 سے 15 گھنٹے تک ہو گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More