پی ایس ڈی پی کے تحت این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 41 ارب 99 کروڑروپے جاری

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 41 ارب 99 کروڑ 75لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے16ارب 16کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئےایک کھرب 56ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 41 ارب 99کروڑ 75لاکھ روپے جاری جبکہ 16 ارب 16 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More