پشاور میں پابندی کے باوجود سی این جی سٹیشن کھلےرکھنے پر تین فلنگ سٹیشن سیل

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

پشاور۔ 17 جنوری (اے پی پی):پشاور میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احسان علی شاہ نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود سی این جی فلنگ سٹیشن چلانے و گاڑیوں میں سی این جی ڈالنے پر تین فلنگ سٹیشنوں کو سیل کرتے ہوئے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احسان علی نے کہا کہ کوئ بھی قانون سے بالاتر نہیں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More