جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں سے منسلک 2افراد،3اداروں اور 11بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

سیئول۔17جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں سے منسلک 2افراد،3اداروں اور 11بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی۔

رائٹرز نے جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے بدھ کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ جن اہداف کو پابندی کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ بنیادی طور پر سمندر میں توانائی کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے یہ اقدام شمالی کوریا کی جانب سے چند روز قبل نئے سالڈ فیول ہائپر سائنک میزائل کے تجربے کے بعد اٹھایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More