گھانا میں ملیریا کے خاتمے کے لیے قومی حکمت عملی کا منصوبہ شروع

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

اکرا ۔17جنوری (اے پی پی):گھانا نے ملیریا کے خاتمے کے لیے قومی حکمت عملی کا منصوبہ شروع کیا، جس کا مقصد ملک میں اس مہلک بیماری کو ختم کرنا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق گھانا کے وزیر صحت کواکو اگیمان مانو نے میڈیا کو بتایا کہ ملیریا سے متعلق اموات گھانا میں ناقابل قبول ہیں2024-2028 ملیریا کے خاتمے کے اسٹریٹجک پلان میں ملیریا سے پاک گھانا کی جانب ایک جامع روڈ میپ شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھانا کے پاس ملیریا کے خاتمے کے لیے ضروری سائنس، اوزار اور انسانی وسائل موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملیریا کا خاتمہ ہمارے مضبوط تعاون، قیادت اور حکمت عملی کے ساتھ ممکن اور قابل حصول ہے۔

مزید براں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ملٹی کنٹری اسائنمنٹ آفیسر شرمیلا لاریف نے ملیریا کے خلاف جنگ میں ہونے والی پیش رفت کے لیے گھانا کی تعریف کرتے ہوئے اس بیماری کے خاتمے کے لیے گھانا کو درکار تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے عزم کی تصدیق کی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More