فرانسیسی صدرمزید ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق بات چیت کے لئے آئندہ ماہ یوکرین کا دورہ کریں گے

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

پیرس۔17جنوری (اے پی پی):فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون مزید ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق بات چیت کے لئے آئندہ ماہ یوکرین کا دورہ کریں گے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق فرانسیسی صدر نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ان کا ملک یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرے گا اور اس سلسلے میں بات چیت کے لئے وہ فروری میں یوکرین کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وہ فرانسیسی ہتھیاروں کی فراہمی اور یوکرین ۔فرانس کے دو طرفہ معاہدوں سے متعلق اعلانات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فرانس یوکرین حکومت کو ایس سی اے ایل پی 40 میزائل اور سینکڑوں بم فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے ملک کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کی تعریف کی، جس نے فرانس کو پیداوار بڑھانے اور یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو فرانسیسی ہتھیاروں کی فراہمی اعلان کے فوری بعد شروع ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More