سعودی عرب میں2030 تک الیکٹرک کاروں کےلیے ایک ہزار چارجنگ پوائنٹ قائم ہوں گے

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

ریاض۔17جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک ہزار چارجنگ پوائنٹ قائم کیے جائیں گے۔ اردو نیوز کے مطابق آٹوٹوٹیو انفراسٹریکچر کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قزاز نے کہا ہے کہ الیکڑک چارچنگ پوائنٹس پر5ہزار تیز رفتار چارجر فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ریاض میں پہلے پوائنٹ کا افتتاح اس کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان جن خدشات کا اظہار کررہے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹ فراہم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے مزید پوائنٹ قائم ہوں گے۔

علاوہ ازیں الشرقیہ ریجن اور مغربی ریجن میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی لہذا بڑی تعداد میں چارجنگ پوائنٹس قائم ہونے پر اس حوالے سے خدشات دور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کا نیا چارجنگ پوائنٹ دو نئے تیز رفتار چارجرز پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ہر ایک سو کلو واٹ سے زیادہ کی انرجی رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More