نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور لبنانی وزیر اعظم کا دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ،نہتے فلسطینوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

ڈیووس۔16جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ اور نہتے فلسطینیوں بالخصوص بچوں اور عورتوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش کیا ہے ۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی اقتصادی فورم کے 54ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر لبنان کے وزیرِ اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان لبنان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے نہتے فلسطینیوں بالخصوص بچوں اور عورتوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More