عید الفطر اور عید الاضحٰی کی زیادہ سے زیادہ تعطیلات پانچ دن ہوں گی،سعودی کابینہ

اے پی پی  |  Jan 17, 2024

ریاض ۔17جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی کابینہ نے سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے عید الفطر اورعید الاضحٰی کی تعطیلات میں ترمیم کردی ، زیادہ سے زیادہ چھٹی پانچ دن ہو گی۔

ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا،شرکانے ان سرکاری اداروں کو جو تعطیلات کے حوالے سے اپنا خصوصی نظام مقرر کیے ہوئے ہیں ہدایت کی کہ وہ تعطیلات کے اپنے نظام میں ترمیم کریں،

ہر عید کی چھٹی کم سے کم چار اور زیادہ سے زیادہ 5 دن ہوگی، اس پابندی میں ہفت روزہ تعطیلات شامل نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More