تیونس کے سمندر میں کشتی ڈوب گئی ، 40 تارکین وطن لاپتہ

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

تیونس کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن لاپتہ ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق تیونس سے تھا۔ تیونس نیشنل گارڈ نے  کہا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کے بارے میں مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں، تمام افراد غیرقانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 2 افراد ہلاک، 16 لاپتہ

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کے باوجود تیونس کے ساحل سے غیرقانونی امیگریشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس میں ڈوب گئی تھی جس میں ایک شخص ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More