تیسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے225 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 225 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ میں جاری 5 ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیویز کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کانوے نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا تاہم تیسرے اوور میں حارث رؤف کی گیند پر کانوے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کانوے کے بعد آنے والے ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے 125 رنز کی بہترین پارٹنر شپ کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 153 رنز تک پہنچا دیا۔ کیوی بلے باز فن ایلن نے صرف 48 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

فن ایلن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔ فن ایلن زمان خان کے باتھوں کلین بولڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کا سعودی شہزادے کو تحفہ

ٹم سیفرٹ 33 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور اگلے آنے والے کھلاڑی ڈیرل مچل بھی ایلن فن کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے پائے اور صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹیم کا اسکور 203 پر پہنچانے کے بعد ایلن فن بولڈ ہو گئے۔

حارث رؤف نے 4 اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی نے 43 رنز دے کرایک اور زمان خان نے 37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد نواز نے 44 اور محمد وسیم نے 35 رنز کے عوض ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More