حجاج کرام کےلئے مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت حاصل کرنا انتہائی ضروری اور لازمی ہے، وزارت مذہبی امور

اے پی پی  |  Jan 16, 2024

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے کہا ہے کہ سفر حج پر روانگی سے قبل مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ منگل کو جوائنٹ سیکرٹری انتظامیہ و انچارج تربیت حجاج پروگرام کی جانب سے عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت ایک جامع حج تربیتی پروگرام تشکیل دے رہی ہے جس کے بارے میں عازمین حج کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔ تمام عازمین مناسک حج کی تربیت لازمی حاصل کریں تاکہ وہ حجاز مقدس میں احسن طریقہ سے فریضہ حج ادا کرسکیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More