وزارت داخلہ نےسوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم پر 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

اے پی پی  |  Jan 16, 2024

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزارت داخلہ نےسوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم پر 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔انٹیلی جنس بیورو، آئی ایس آئی، پولیس اور پی ٹی اے کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی قیادت میں 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

کمیٹی 15 روز میں وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔ٹیم جج صاحبان کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی نشاندہی کرے گی۔ متعلقہ عدالتوں میں مقدمات چلیں گے۔جے آئی ٹی 15دن میں وزارت داخلہ کو پیشرفت رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More