نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ( آج ) عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچیں گے

اے پی پی  |  Jan 16, 2024

ڈیووس۔16جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج منگل کو عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے 54ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس پہنچیں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم “عالمی تنازعات کے دور سے بچاؤ” کے موضوع پر عالمی اقتصادی فورم کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس اجلاس میں دنیا کے معروف پالیسی ساز، سرمایہ کار و کاروباری رہنما اور ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم ڈیووس میں ڈی-پی ورلڈ اور جے ڈبلیو انٹرنیشنل ہولڈنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط وں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم سے ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور کارگِل کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر برائن سائیکس بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم بعد ازاں عالمی اقتصادی فورم کے بانی کلاؤز اور ہلڈے شواب کی جانب سے عالمی سیاسی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی کاروباری کونسل کے سربراہان و اسٹریٹجک شراکت داروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More