متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ

ہم نیوز  |  Jan 16, 2024

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں دسمبر کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 419 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 331 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

نومبر میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 412 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں بڑھ کر 419 ملین ڈالر ہوگیا۔

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 2.328 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.612 ارب ڈالر کا زرمباد لہ ملک ارسال کیا تھا۔

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 13.435 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 14.418 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More