رواں ہفتے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کے پیش گوئی

ہم نیوز  |  Jan 16, 2024

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کے پیش گوئی کر دی۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقے خیبرپختونخوا کے میدانی جنوبی علاقے اور بالائی سندھ دھند کے زیر اثر شدید دھند کی لہر زیادہ بلندی پر موجود ہے۔

جس کے باعث سورج غائب اور درجہ حرارت میں زبردست کمی آئی ہے۔

بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات شدید سرد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم خشک صبح اور رات کے اوقات سرد ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات بالائی وسطی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات شدید دھند چھائی رہے گی۔

ملک کے جنوبی میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک دن کے وقت دھوپ کی شدت تیز رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے میدانی وسطی علاقوں میں شدید دھند کی طویل لہر برقرار تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More