صحت مند طرز زندگی اپنا کر ذیابیطس کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،ڈاکٹر جمال پرویز

اے پی پی  |  Jan 16, 2024

اسلام آباد ۔16جنوری (اے پی پی):طبی ماہرین نے ذیابیطس کی جلد تشخیص اور اس پر قابو پانے کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ جسمانی فعالیت میں کمی، بیٹھنے ، نیند کی نقصان دہ اور غیر صحت مند کھانے پینے کی عادات نوجوانوں میں اس بیماری کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کا باعث ہیں۔

معروف معالج ڈاکٹر جمال پرویز نے کہا کہ طرز زندگی میں سادہ تبدیلیوں سے ذیابیطس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، بیماری کو پھیلائوسے روکنے کے لیے ابتدائی سکریننگ بہت ضروری ہے ، جلد تشخیص سے ہم ذیابیطس کو آسانی سے شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی درجہ حرارت آپ کے جسم کی انسولین بنانے اور استعمال کی صلاحیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ جیسے جیسے درجہ حرارت کم ہوتا ہے، بہت سے ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے، ہر ذیابیطس کے مریض کو موسم بدلنے پر تھوڑی سی اضافی دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں لوگ اپنے معمول کے جسمانی معمولات جیسے یوگا، ورزش اور صبح و شام کی چہل قدمی کو چھوڑ دیتے ہیں، جو بلڈ شوگر لیول میں اضافے کی وجہ بن سکتا ہے۔ انہوں نےزور دیا کہ ہائی شوگر لیول، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی معیاری دیکھ بھال پر عمل کرکے بہت سی پیچیدگیوں کو کم یا مکمل طور پر روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نامناسب غذا، موٹاپا اور ناقص طرز زندگی اس بیماری کی بنیادی وجوہات ہیں،

اس کے علاوہ اگر خاندان کا کوئی فرد ذیابیطس کا شکار ہے تو ایسے شخص میں دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اس حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ملک میں ذیابیطس کے پاؤں کے السر اور دیگر پیچیدگیوں کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More