ایران میں سویڈن شہری کو حراست میں لے لیا گیا، وزارت خارجہ

اے پی پی  |  Jan 16, 2024

تہران ۔16جنوری (اے پی پی):ایران میں سویڈن شہری کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اے ایف پی کےمطابق سویڈن کی وزارت خارجہ نےکہا کہ 20 سالہ سویڈن شہری کے سویڈن میں قتل کرنے کے الزام میں بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کئے گئےتھے ۔۔ وزارت کی پریس سروس نے مزید کہا کہ اس شخص کو جنوری کے اوائل میں ایران میں حراست میں لیا گیا تھا اور ایران میں سویڈیش سفارت خانہ مقامی حکام اور اس کے رشتے داروں سے رابطے میں ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ شخص وسطی سویڈن میں مقیم تھا۔ اس شخص کو سویڈن میں گزشتہ موسم گرما میں ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ اور ہتھیاروں کے جرائم کے شبے میں بین الاقوامی وارنٹ کے تحت طلب کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More