کورونا جے این ون وییرینٹ کے ابھی تک صرف 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،ڈاکٹر ندیم جان

اے پی پی  |  Jan 16, 2024

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر قومی وزارت صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ کورونا جے این ون وییرینٹ کے ابھی تک صرف 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ لیب نے 8 آغا خان یونیورسٹی نے 5 ڈاؤ ہیلتھ یونیورسٹی کراچی نے 2 کیسز رپورٹ کیے ہیں۔ منگل کو وزرت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ وزارت کورونا کے نئے وییرینٹ کی خصوصی طور پر نگرانی کر رہی ہے۔

ترجمان قومی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا یہ ویرئنٹ ابھی تک دنیا میں 60 سے زائد ممالک میں رپورٹ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس ویرینٹ کے پھیلاؤ کا رسک بہت کم ہے۔ قومی ادارہ صحت نے وزیر صحت کی ہدایات پر موسمی معمول کے تحت کالی کھانسی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

سردیوں کے مہینوں میں کالی کھانسی کے پھیلاؤ کا رسک معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایڈوائزری کا مقصد صحت کے اداروں کو احتیاطی اور کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفظان صحت کے سادہ طریقے بھی اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More