پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عباس آفریدی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عباس آفریدی تیسرے میچ میں قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔ قومی کرکٹر پیٹ کے درد کی وجہ سے میچ میں آرام کریں گے۔
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی
پی سی بی نے بتایا ہے کہ عباس آفریدی کی سیریز کے آخری دو میچز میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ فاسٹ باؤلر میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی فاسٹ باؤلر نے دو کیوی بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجا تھا۔
پاکستان نے ٹی20 کرکٹ کی بابراعظم اور رضوان کی کامیاب ترین اوپننگ جوڑی توڑ دی
یہ بھی ذہن میں رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب تک شاہینوں کو 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ کل ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا۔