امریکہ اسراٸیل کی حمایت کر کے اپنے قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچاٸے، ایران

ہم نیوز  |  Jan 16, 2024

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں اسراٸیل کے جنگی جراٸم کی حمایت کر کے اپنی سلامتی اور قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچاٸے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں اسراٸیل کے جنگی جراٸم کی حمایت کرتے ہوٸے کسی سے صبر اور تحمل کرنے کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی قوتیں غزہ جنگ کا سفارتی حل نکالیں۔ اگر امریکہ غزہ میں اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرتا تو بحیرہ احمر میں اس کے اور اسرائیل کے تجارتی جہازوں پر حملوں کا سلسلہ بھی نہیں رکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حجاز کے پہاڑ سرد ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے سے روکتے ہیں، ماہر موسمیات

حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے زوال پذیر وزیراعظم کے جنگی جرائم کی حمایت کرکے اپنی سلامتی اور قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی رہنما کہتے ہیں جب تک فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہے گی، وہ نہ صرف اسرائیلی اور امریکی جہازوں بلکہ اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More