کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نےکہا ہے کہ میرے اندر بچپنا ہے اور اسے میں کھونا نہیں چاہتا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باٶلر حسن علی نے اپنے ایک انٹرویو میں دلچسپ حرکتیں کرنے کی وجہ بتاتے ہوٸے کہا کہ اگر میری کسی حرکت سے شائقین خوش ہوتے ہیں تو مجھے پھر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ایک میچ کے دوران بارش کی وجہ سے جب کوورز پر پانی جمع تھا تو بابراعظم نے مجھے چیلنج دیا کہ اگر میں جاکر اس پر سلائیڈ کرتا ہوں تو وہ مجھے 100 ڈالر دیں گے، مجھے تو موقع چاہیے تھا فوراً گراؤنڈ میں پہنچ کر سلائیڈ لی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20، محمد رضوان نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کر لیا
حسن علی نے کہا کہ میں مزید 5 سے 6 برس تک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں جبکہ ریڈ بال کرکٹ کھیلے بغیر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تینوں فارمیٹس میں باٶلنگ کا کوٸی مسٸلہ نہیں ہے اور میں کام کے بوجھ کو عمدگی سے ہینڈل کر لیتا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں حسن علی کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری اہلیہ دونوں کو ہی ملک گھومنے کا بہت شوق ہے، دبئی بہت زیادہ جاتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں ہم دبئی میں ہی سکونت اختیار کرلیں۔