نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایران کے نمائندہ خصوصی برائے امور افغانستان حسن کاظمی قمی کی ملاقات

اے پی پی  |  Jan 15, 2024

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی استحکام کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ایران کے نمائندہ خصوصی برائے امور افغانستان حسن کاظمی قمی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے پرامن اور مستحکم خطے کے وژن کے حصول کے لئے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں انہوں نے افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور امن و بات چیت کے لئے علاقائی عمل پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More